اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ بالآخرہم درست سمت میں چل نکلے ہیں۔
اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماہِ ستمبرمیں 73 ملین ڈالر کےسرپلس کیساتھ کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کیلئے 792 ملین ڈالر سرپلس ہوگیا ہے جسے گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران 1492 ملین خسارے کا سامنا تھا۔ گزشتہ ماہ کےدوران برآمدات 29فیصد بڑھیں جبکہ ترسیلاتِ زر میں 9فیصداضافہ ہوا۔
واضح رہے کہ رواں مالی سال کے دوران زر مبادلہ کی ذخائر میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر میں اضافے کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہورہا ہے جبکہ ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔
مزید پڑھیں:گورنر سندھ کے دورہ اسلام آباد کو متنازعہ نہ بنایا جائے، شہباز گل
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان مشکل حالات سے نکل کر درست سمت میں گامزن ہوگیا ہے اور آئندہ آنیوالے دنوں میں عوام کی خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔
پاکستان کیلئےعظیم خوشخبری۔ بالآخرہم درست سمت میں چل نکلےہیں۔ ماہِ ستمبرمیں 73 ملین $ کےسرپلس کیساتھ کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کیلئے 792 ملین $ سرپلس ہوگیاجسےگزشتہ برس اسی عرصےکےدوران 1492 ملین $ خسارےکاسامناتھا۔ گزشتہ ماہ کےدوران برآمدات 29% بڑھیں جبکہ ترسیلاتِ زر میں 9%اضافہ ہوا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 21, 2020