پی ڈی ایم کی ناکامی حکومت سے زیادہ ملک کی ضرورت ہے۔فواد چوہدری کی عجیب منطق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fawad chaudhry urges opposition to postpone gatherings

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عجیب منطق بیان کرتے ہوئے پی ڈی ایم کی ناکامی کو حکومت سے زیادہ ملک کی ضرورت قرار دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ کوئی شبہ نہیں کہ حکومت میں انتظامی بہتری کی گنجائش موجود ہے اور بے شک لوگوں کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے بڑے فیصلے بھی ضروری ہیں۔

پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ بے شک وفاقی حکومت میں ہزار خامیاں ہوں لیکن کیا یہ ملک شریف فیملی، زرداری یا ان کے بچوں کے حوالے کیا جاسکتا ہے؟ کیا اپوزیشن کے پاس وزیرِ اعظم جیسا کوئی آدمی ہے؟

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ کیا حزبِ اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے پاس عمران خان کے قد کا ایک بھی آدمی موجود ہے؟ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ناکامی عمران خان سے زیادہ وطن کی ضرورت ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ڈی ایم جلسے کے اپوزیشن رہنماؤں کو تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نامی دہشت گرد تنظیم کا دوست قرار دے دیا۔

 ٹوئٹر پر2 روز قبل اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ آج سے 13 سال قبل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خودکش حملہ ہوا جس میں بے نظیر بھٹو شہید کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری نے اپوزیشن رہنماؤں کو ٹی ٹی پی کا دوست قرار دے دیا

Related Posts