ن لیگی رہنما کیپٹن صفدر کی گرفتاری، وفاق کا سندھ حکومت کی خدمات کا اعتراف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگی رہنما کیپٹن صفدر کی گرفتاری، وفاق کا سندھ حکومت کی خدمات کا اعتراف
ن لیگی رہنما کیپٹن صفدر کی گرفتاری، وفاق کا سندھ حکومت کی خدمات کا اعتراف

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ن لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر سندھ حکومت کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کراچی پولیس کو کیپٹن صفدر کی گرفتاری  کا حکم دے کر اپنا فرض پورا کیا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے اقدام پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ مجھے اِس کی توقع نہیں تھی لیکن خوشی ہے کہ سندھ پولیس نے قانون کی حکمرانی قائم کی اور کیپٹن صفدر کو گرفتار کیا۔

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ گزشتہ روز کیپٹن صفدر نے مزارِ قائد پر نعرے بازی کرکے ایک جرم کا ارتکاب کیا جس پر قانون کو حرکت میں آنا بھی چاہئے۔ مزارِ قائد انتظامیہ نے کیپٹن صفدر کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی وجوہات سامنے آگئیں

 

Related Posts