میرا جسم میری مرضی کانعرہ درست نہیں، خواتین کو اپنی حدود میں رہنا چاہیے، حریم شاہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حریم شاہ نے مفتی عبد القوی کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل
حریم شاہ نے مفتی عبد القوی کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل

ٹک ٹاک سے شہر ت پانے والی حریم شاہ آج ٹک ٹاک کی ملکہ کہلاتی ہیں اور ٹک ٹاک کے ساتھ ساتھ گلوکاری اور ماڈلنگ کا شوق بھی رکھتی ہیں، ایم ایم نیوز نے معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سے ایک نشست کا اہتمام کیا جس کا احوال نذر قارئین ہے۔

ایم ایم نیوز:اب تک آپ جن شخصیات سے مل چکی ہیں ان میں سب سے زیادہ کون پسند ہے ؟
حریم شاہ: میں نے اب تک بے شمار مشہور شخصیات سے ملاقات کی ہے لیکن سجل علی اور احسن خان میرے سب سے پسندیدہ لوگ ہیں ۔

ایم ایم نیوز:آپ فلم میں کام کرنے کیلئے ہمایوں سعید یا یاسرحسین دونوں میں کس کے ساتھ جوڑی بنائیں گی ؟
حریم شاہ: میں ان دونوں میں سے کسی کے ساتھ کام نہیں کروں گی ، اس کے پیچھے ایک وجہ ہے۔ ہمایوں سعید ایک عمدہ اداکار ہیں لیکن ان کی عمر مرکزی کردار کیلئے مناسب نہیں ہے اوریاسر حسین مجھے پسند نہیں ہیں۔

ایم ایم نیوز: آپ ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار کے طور پر کون سا کردار ادا کرنا چاہیں گی؟
حریم شاہ: میں جذباتی ڈرامے میں اداکاری کرنا چاہوں گی۔ میں کسی بھی قسم کا کردار ادا کرسکتی ہوں لیکن جذباتی ڈرامہ میں کام کرنا زیادہ پسند کروں گی۔

ایم ایم نیوز: کیا آپ ٹک ٹاک پر پابندی کی حمایت کرتی ہیں؟
حریم شاہ: ٹِک ٹاک یا کسی اور سوشل میڈیا ایپ پر پابندی لگانا کوئی حل نہیں ہے،اگر اس پر فحش مواد ہے تو اس مواد کو ہٹا دیں۔ محض 20٪ فیصدنامناسب ویڈیوز کی وجہ سے دوسرے 80٪ فیصد اچھے اور معلوماتی مواد کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے۔

ایم ایم نیوز:کیا آپ نعرہ ’’ میرا جسم میری مرضی ‘‘ کی حمایت کرتی ہیں؟
حریم شاہ: نہیں ، میں اس کی حمایت نہیں کرتی۔ ہمارے مذہب اسلام نے خواتین کو بہت سے حقوق اور آزادی دی ہے۔ اس لئے کوئی بھی اپنی حدود کو عبور نہ کرے اور سڑک پر آکر’’ میرا جسم میری مرضی ‘‘ کا نعرہ لگانادرست نہیں۔

ایم ایم نیوز:کیا آپ کی ٹک ٹاک کی وجہ سے آپ کے اہل خانہ خوش ہیں؟
حریم شاہ: نہیں ، میرا تعلق ایک سادہ گھرانے سے ہے، میرا خاندان تعلیم کی حمایت کرتا ہے اور مجھے اپنی پسند سے کسی سے بھی شادی کرنے کی اجازت ہے لیکن بدقسمتی سے میرا خاندان ٹک ٹاک ویڈیوز یا ان کے ذریعہ حاصل ہونے والی شہرت میں میرا ساتھ نہیں دیتا اوراب میں نے ان حالات سے سمجھوتا کرلیا ہے۔

ایم ایم نیوز: آپ تنقید کو کس طرح برداشت کرتی ہیں؟
حریم شاہ: مجھے یقین ہے کہ جہاں شہرت ہے وہاں تنقید بھی ہوتی ہے لہٰذا آپ کو تنقید کو نظر انداز کرکے اپنے مقصد پر توجہ دینی چاہیے۔

ایم ایم نیوز:لوگ کہتے ہیں کہ وقار ذکاء دل پھینک انسان ہیں، کیا یہ سچ ہے؟
حریم شاہ: وقار ذکاء ایک مہذب انسان ہیں، انہیں سوشل میڈیا کےبجائے سیاستدان بننا چاہئے ۔

ایم ایم نیوز:وزیر اعظم عمران خان کو آپ کیا مشورہ دینا چاہیں گی؟
حریم شاہ: عمران خان میری پسندیدہ شخصیت ہیں۔ میں صرف یہ کہوں گی کہ لوگوں نے آپ کومنتخب کیا کیونکہ لوگوں کوآپ پر اعتماد ہے لہٰذا لوگوں کو مایوس نہ کریں۔

ایم ایم نیوز:اپنے جیون ساتھی میں آپ کونسی 3 خوبیاں دیکھنا چاہیں گی ؟
حریم شاہ: تین اہم خصوصیات جو مجھے متاثر کرتی کریں وہ یہ ہیں کہ۔
1) اس شخص کو متوازن ہونا چاہئے۔
2) سب کے ساتھ عاجزی سے پیش آئے۔
3) ایک عمدہ میزبان ہو۔

Related Posts