وزیراعظم کے نوٹس کے بعد مہنگائی میں مزید تیزی، ٹماٹر کی ڈبل سنچری، چینی 100 پر ناٹ آؤٹ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan's weekly inflation hits 19.82 percent

کراچی : وزیراعظم کی جانب سے مہنگائی کے حوالے سے نوٹس کے بعد اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 45فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ مجموعی شرح 9اعشاریہ 20فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق 17ہزار ماہانہ کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 12اعشاریہ 24فیصد ریکارڈ کی گئی، 23ہزار تک ماہانہ کمانے والوں کیلئے مہنگائی کا پارہ 11اعشاریہ 47فیصد کی سطح پر پہنچ گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 25اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 9میں معمولی کمی ہوئی، رواں ہفتے کے دوران زندہ برائلر مرغی 15اعشاریہ 35فیصد ،انڈے 5اعشاریہ 94فیصد مہنگے ہوئے۔

مرغی کی فی کلو قیمت میں 26روپے کا اضافہ ہوا، انڈے فی درجن نو روپے مہنگے ہوئے، قیمت 168کی سطح پر پہنچ گئی۔ٹماٹر فی کلو 200روپے، چینی کی فی کلو قیمت ایک بار پھر 100 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:پلوشہ خان نے عمران خان کی ٹائیگر فورس کو مکتی باہنی سے ملادیا

دال ماش، دال مونگ، کوکنگ آئل، چاول بھی مہنگے ہوگئے، 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت ایک ہزار 48کی سطح پر پہنچ گئی، رواں ہفتے تازہ دودھ، دہی، خشک دودھ، صابن، ماچس، چائے کی پتی بھی مہنگی ہوئی۔

Related Posts