جام اکرام اللہ دھاریجو کا کیمیکل ٹینک میں کام کے دوران مزدوروں کی ہلاکت کا نوٹس

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan's currency is in decline due to incompetent PTI Govt. Jam Ikramullah Dharejo

کراچی :صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں کام کے دوران مزدوروں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ،واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کراچی سائٹ ایریا میں واقع فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں کام کے دوران مزدوروں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی سائٹ کو ٹیم کے ہمراہ جائے حادثہ کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس المناک واقعے کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

انہوں نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

جام اکرام اللہ دھاریجو نے تمام فیکٹری مالکان کو بھی ہدایت دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے حادثات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ انسانی جانیں انتہائی قیمتی ہیں۔ ایسے واقعات افسوسناک ہیں۔ جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے مکمل تعاون کیا جائے۔

مزید پڑھیں:حکومت لڑکھڑا گئی ہے، حکمران دسمبر سے پہلے استعفیٰ دےکر چلیں جائینگے، سعید غنی

انہوں نے کہا کہ کام کرنے کی جگہوں پر تمام قسم کے حفاظتی انتظامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہو۔

Related Posts