سوشل میڈیا پر جنت مرزا اور وقار ذکاء کی تکرار اور اخلاقیات کے تقاضے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوشل میڈیا پر جنت مرزا اور وقار ذکاء کی تکرار اور اخلاقیات کے تقاضے
سوشل میڈیا پر جنت مرزا اور وقار ذکاء کی تکرار اور اخلاقیات کے تقاضے

وقار ذکاء کو کون نہیں جانتا، جبکہ جنت مرزا وہ ٹک ٹاک اسٹار ہیں جو پاکستانی فلم ساز سید نور کی ایک فلم میں بھی کام کرچکی ہیں اور رواں برس جولائی میں ہی انہوں نے ایک گانے کی ویڈیو میں بھی ماڈل کا کردار نبھایا تھا۔ 

رواں ہفتے ہی جنت مرزا اور وقار ذکاء نے ایک دوسرے پر تنقید کی تاہم دونوں کی تنقید کے پہلو الگ الگ رہے۔ وقار ذکاء کی تنقید جنت مرزا کی ویڈیو پر تھی جبکہ جنت مرزا نے ان کے پورے کیرئیر کو عوام کے سامنے رکھ دیا۔

پاکستان بھر میں ٹک ٹاک پر آج کل پابندی لگی ہوئی ہے۔ موبائل اٹھائیں تو ٹک ٹاک کے نوٹیفیکیشن تو ملتے ہیں لیکن کوئی ویڈیو پلے نہیں کی جاسکتی۔ پی ٹی اے کا یہ اقدام کس حد تک درست ہے، اس موضوع پر گفتگو بعد میں، آئیے پہلے وقار ذکاء اور جنت مرزا کی تکرار کا جائزہ لیتے ہیں۔

 ٹک ٹاک ستاروں پروقار ذکاء کی تنقید  اور جنت مرزا کا ردِ عمل

نجی ٹی وی کے رئیلٹی شو میزبان وقار ذکاء نے ٹک ٹاک اسٹارز کو دمدار ستارے قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب سے ٹک ٹاک پر پابندی لگی ہے، یہ دمدار ستارے ہر جگہ پھیل چکے ہیں۔

اگر یہ کہا جائے کہ وقار ذکاء نے جنت مرزا پر تنقید کی تو درست نہیں ہوگا بلکہ انہوں نے مختلف اخلاقیات سے گری ہوئی تھرڈ کلاس مزاحیہ ویڈیوز بھی شیئر کرتے ہوئے ان پر اپنا ردِ عمل عوام کے سامنے رکھا جس پر ان کے اپنے تبصرے بھی جوں کے توں یہاں شائع کرنے کے لائق نہیں ہیں۔

دوسری جانب جنت مرزا نے وقار ذکاء کی مذکورہ ویڈیو پر انسٹا گرام پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ پیارے انکل، بڑی تنقید کر رہے ہو آج کل ٹک ٹاکرز پر ویوز اور ریٹنگز کی خاطر؟ہم تو نوجوانوں کو بڑا غلط پیغام دے رہے ہیں لیکن آپ کے شوز، اخلاق باختہ لائیو ویڈیو کالز، اور اسنیپ چیٹ کہانیاں سب نے دیکھ رکھی ہیں۔

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے وقار ذکاء کو ریٹنگز کے پیچھے زبان گندی نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے اپنی ویڈیوز یو ٹیوب سے غائب کریں، پھر ہم پر منصفی آپ پر اچھی بھی لگے گی۔ ہم نے بڑے اچھے کام کیے، بڑی امداد کی اور ہمیشہ نیکی کرکے دریا میں ڈالی۔

انہوں نے وقار ذکاء کو  منافق قرار دیتے ہوئے  کہا کہ ہم نے آپ کی طرح وی لاگز نہیں بنائے، آپ خود کو ٹھیک کرلیں، پھر ہم ٹک ٹاکرز کو برا کہہ سکتے ہیں۔ 

وقار ذکاء کا ردِ عمل 

خود کو منافق کہنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے وقار ذکاء نے ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ جنت مرزا خود اصلی منافق ہیں، جنت مرزا ٹک ٹاک پر پابندی سے خوش تھیں جس سے انہوں نے شہرت حاصل کی۔ اگر جنت مرزا مثبت کاموں پر مقابلہ کرنا چاہیں تو میں تیار ہوں ۔

وقار ذکاء نے کہا کہ اگر آپ اس علاقے سے الیکشن لڑیں جہاں سے میں کہتا ہوں اور میں اس سے لڑتا ہوں جس سے آپ کہیں تو دیکھتے ہیں کہ جیت کس کے مقدر میں آتی ہے۔

ایک اور ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ جس محبت سے آپ نے میری ویڈیو لگائی ہے، کہیں مجھ سے پیار تو نہیں ہوگیا۔ میں سنگل ضرور ہوں لیکن دستیاب نہیں ہوں۔ 

https://www.youtube.com/watch?v=5vCNaHUCkCI

اخلاقیات کا جنازہ کہاں کہاں سے نکلا؟ 

غور طلب بات یہ ہے کہ وقار ذکاء جب کسی ویڈیو پر تنقید کرتے ہیں، کسی پیغام کا جواب دیتے ہیں یا ویڈیو بناتے ہیں تو ان کے الفاظ اخلاق اور مشرقی اقدار سے عاری دکھائی دیتے ہیں۔

ایک اور غور طلب بات یہ ہے کہ جنت مرزا سمیت  ٹک ٹاک اسٹارز بھی کوئی قابلِ تعریف شخصیات نہیں کہے جاسکتے، خامیاں دونوں ہی طرف موجود ہیں اور اخلاقیات کا جنازہ تو خیر، ہر طرف سے نکالا جا رہا ہے۔

ٹک ٹاک پر پابندی کا مسئلہ، وقار ذکاء اور جنت مرزا

چین میں تخلیق کی گئی سوشل میڈیا ایپ اور ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر پی ٹی اے نے یہ کہہ کر پابندی لگا دی کہ ایپ پر نشر ہونے والے مواد پر پاکستانی شہریوں کی شکایات موصول ہوئی تھیں کہ وہ اخلاق باختہ اور تہذیب سے عاری ہے۔

واضح رہے کہ وقار ذکاء اور فواد چوہدری سمیت متعدد معروف شخصیات ٹک ٹاک پر عائد پابندی کے خلاف ہیں تاہم جنت مرزا نے اس کی مشروط حمایت کی۔

آج سے 7 روز قبل ٹک ٹاک پر پابندی کے حق میں بیان دیتے ہوئے جنت مرزا نے کہا کہ میں خود چاہتی تھی کہ ٹک ٹاک  پر پابندی لگ جائے لیکن یہ مستقل نہیں ہونی چاہئے۔ 

کیا پابندی مسئلے کا حل ہے؟

موبائل کی دُنیا میں ایپس بے شمار ہیں، اگر آپ ٹک ٹاک پر پابندی لگائیں گے تو کوئی اور ایپ استعمال ہوگی اور اخلاق باختہ ویڈیوز اور غیر مہذب مواد کی نشر و اشاعت مسلسل جاری رہے گی، اسے کسی بھی طرح روکا نہیں جاسکتا۔

بچپن میں انسان کے پاس جسمانی طاقت، علم اور سوجھ بوجھ تینوں کی کمی ہوتی ہے، بڑھاپے میں علم اور سوجھ بوجھ تو بے حد ہوتی ہے لیکن جسمانی طاقت جواب دے چکی ہوتی ہے، جوانی وہ واحد زمانہ ہے جہاں آپ کو تینوں چیزیں مناسب مقدار میں دستیاب ہوتی ہیں اور سارے اہم کام اسی دور میں سرانجام دئیے جاسکتے ہیں۔ 

پاکستان کا نوجوان طبقہ ہماری ملکی آبادی کا سب سے بڑا حصہ ہے جو ہماری خوش قسمتی ہے کیونکہ یہی وہ وقت ہوتا ہے جب انسان زندگی میں بڑے بڑے کام سرانجام دے سکتا ہے۔

ایسے میں جب نوجوان طبقہ وقت گزاری کیلئے ہی سہی، ٹک ٹاک سمیت ایسی ہی دیگر ایپس میں مگن ہوجاتا ہے تو ملک میں انتشار، حیا سوز اقدامات اور جنسی جرائم جنم لے سکتے ہیں۔

مسئلے کا حل یہ ہے کہ اخلاق باختہ ویڈیوز بنانے والے ٹک ٹاک اسٹارز اور سوشل مڈیا شخصیات جو ان پر ردِ عمل دے کر بھی عوام کو گمراہ کرتی ہیں، کو اخلاق اور تہذیب کے دائرے میں لایا جائے، ایپس کی بجائے عوام اور اہم شخصیات پر بھی قانون یکساں طور پر نافذ کیا جائے۔

 

Related Posts