پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید659 کیسز رپورٹ، 7 اموات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan reports 659 coronavirus cases, 7 deaths

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد 6ہزار621 ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 659 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کیسز کی تعداد 3لاکھ21ہزار877 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے 9ہزار421 مریض زیر علاج ہیں اور 35ہزار835 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے پنجاب میں 2ہزار279 اور سندھ میں 2ہزار568 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں، خیبر پختونخوا میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 2 سو 65 ، اسلام آباد میں 193 ، بلوچستان میں 146 ، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 80 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: مذہبی جماعتوں کی اپیل پر کراچی میں ہڑتال، کاروبار بند، سڑکیں سنسان

پاکستان میں 735 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے سہولیات موجود ہیں اور اسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے وینٹیلیٹروں کی تعداد 1ہزار920 ہے۔

Related Posts