کراچی :صدر موبائل مارکیٹ میں دکاندار وں نے موبائل بنوانے کیلئے آنیوالے شہری کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر زندگی بھر کے لئے معذور کردیا ۔
متاثرہ شخص الطاف آگریا موبائل مرمت کرانے مارکیٹ گیا تھا ،3 ہزار لینے کے باوجود موبائل رپئیر نہ ہوا۔
الطاف آگریا نے دلبرداشتہ ہوکر موبائل دکاندار کے سامنے توڑ دیا ،جس پر دکاندار کامران اور دیگر نے ملکراس پرتشدد کیا اور دکانداروں نے اتنا مارا کہ شہری کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔
متاثرہ شہری کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ تشدد کے دوران الطاف کے کولہے کا گولا اور پاؤں کی ہڈی ٹوٹ گئی ،ان کا کہنا ہے کہ الطاف درد سے چیختا رہا دکاندار مارتے رہے۔
دکاندار کامران الطاف پر الزام لگا رہا تھا تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج نے صورتحال واضح کردی، الطاف نامی شہری کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ موبائل مارکیٹ ایسوسی ایشن معاملہ ختم کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے ،دھمکیاں دی جارہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ الطاف کو طبی امداد کے لئے اے او کلینک منتقل کردیا گیاہے، علاج کے لیے لاکھوں روپے مانگے جا رہے ہیں ،سول اسپتال میں علاج نہ ہونے کی صورت میں پرائیوٹ اسپتال منتقل کیا ۔
خاتون نے بتایا کہ موبائل مارکیٹ ایسوسی ایشن کے عہدیدار دھمکیاں دے رہیں ہے،پولیس مارکیٹ ایسوسی ایشن کے دباؤ کے باعث کارروائی نہیں کررہی۔