کراچی میں ماسک نہ لگانے والوں کو 1 ہزار روپے جرمانہ ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fine proposed for Karachiites not wearing masks in public places
citizen of karachi mask

کراچی: شہر قائد میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث شہری انتظامیہ نے عوامی مقامات پر ماسک نہ لگانے والوں کو جرمانہ کرنے کی تجویز دیدی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو ایس او پیز کی خلاف ورزی اور عوامی مقامات پر ماسک نہ لگانے والے شہریوں کو 1000 روپے جرمانے کی تجویز دی ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افتخار شالوانی نے کہا کہ شہرکے مسائل حل کرنے کیلئے مقامی ، صوبائی اور وفاقی حکومت ایک پیج پر ہیں۔ پانی کی قلت ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ شہر کو درپیش تین بڑے مسائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کو تجویز دی گئی ہے کہ عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والوں کو 1000 روپے جرمانہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ کراچی کے بیشتر مقامات پر دوبارہ لاک ڈاؤن لگانے کی اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں۔

مزید پڑھیں:دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 3 کروڑ 87 لاکھ افراد متاثر، 10 لاکھ 96 ہزار ہلاک

ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کا کہنا ہے کہ شہری ایس او پیز پر عمل کرکے موذی وباء سے محفوظ رہ سکتے ہیں تاہم جو لوگ ماسک نہیں لگاتے انہیں جرمانے کرکے ماسک لگانے پر قائل کیا جاسکتا ہے۔

Related Posts