لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے چیف سیلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری جگہ جو بھی آئے گا، اچھا کام کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ میرا اپنا ہے، میں نے بورڈ کو آگاہ کردیا تھا کہ اگر دو عہدے رکھنے میں مشکل ہوگی تو آگاہ کروں گا۔
میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران مصباح الحق نے کہا کہ ہم پاکستان کو پہلے 3 میں لے کر آنا چاہتے ہیں۔ نیا چیف سیلیکٹر سب سے پہلے جنوبی افریقہ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا انتخاب کرے گا۔ آئندہ 2 سال میں 10 غیر ملکی دورے ہوں گے۔
ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ سب لوگ میرے ہی کولیگ ہیں، میں نے سب کوچز کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔ نئے صوبائی کوچز کی تعیناتی کا میرے مستعفی ہونے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ میں نے تمام کوچز سے ملتان اور راولپنڈی میں مشاورت کی۔
یہ بھی پڑھیں: مصباح الحق نے چیف سیلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا