وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان بھی کورونا وائرس کا شکار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Balochistan CM Jam Kamal Khan tests positive for COVID-19

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان بھی کورونا وائرس کا شکار بن گئے، ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔

جام کمال خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ میر ا کورونا کاٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم میں نے کورونا وائرس کی کوئی علامات واضح طور پر محسوس نہیں کیں۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ، اے این پی کے غلام احمد بلور ، سندھ کے گورنر عمران اسماعیل ، سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی ، قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر اور پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری سمیت متعدد پاکستانی سیاستدان کورونا وائرس کا شکار ہونے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی پہلی سیاستدان تھیں جنہوں نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد جان دی۔

نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے میاں جمشید الدین کاکاخیل اور گوجرانوالہ سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شوکت منظور چیمہ بھی کورونا کی وجہ سے انتقال کرچکے ہیں۔

گزشتہ 24گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے مزیدآٹھ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6588ہوگئی ہے۔

Related Posts