بالی ووڈ کو گندی ترین صنعت کہنے پر شاہ رخ، سلمان اور عامر خان شدیدبرہم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Salman, Aamir, SRK and KJo production houses move court against TV channels

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان ودیگر اداکاروں نے بالی ووڈ کو گندی ترین صنعت کہنے پر بھارتی ٹی وی چینلوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مقدمہ درج کروادیا ہے۔

اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد تحقیقات کے دوران بھارتی چینلوں نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے بالی ووڈ کو گندی ترین صنعت قرار دیا تھا۔

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، اکشے کمار، اجے دیوگن، فرحان اختر، کرن جوہر اور آدتیہ چوپڑا سمیت 35پروڈکشن اداروں نے دو ٹی چینلوں کیخلاف مقدمہ درج کروادیا ہے۔

واضح رہے کہ ابھرتے ہوئے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے چند ماہ قبل خودکشی کرلی تھی جبکہ اس کیس کی تحقیقات کے دوران بالی ووڈ اداکاروں کے منشیات کے استعمال کے حوالے سے خبریں بھی منظر عام پر آئی تھیں۔

بالی ووڈ میں منشیات کے بکثرت استعمال اور اداکاروں کی غیر اخلاقی سرگرمیوں کی وجہ سے میڈیا نے بالی ووڈ کو گندی ترین صنعت قرار دیا تھا۔

Related Posts