اب ہماری پوری توجہ مہنگائی کنٹرول کرنے پر ہوگی، وزیرِ اعظم کا دو ٹوک فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مستقبل میں ہماری پوری توجہ مہنگائی کنٹرول کرنے پر ہوگی، وزیرِ اعظم کا دو ٹوک فیصلہ
مستقبل میں ہماری پوری توجہ مہنگائی کنٹرول کرنے پر ہوگی، وزیرِ اعظم کا دو ٹوک فیصلہ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ اب ہماری پوری توجہ مہنگائی کنٹرول کرنے پر ہوگی، مافیا کے اگلے قدم کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے دوران ملک بھر میں مصنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے مسائل پر غور کیا گیا۔

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں گیس، بجلی اور ادویات سمیت اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تبادلۂ خیال ہوا، وفاقی وزراء کا مطالبہ تھا کہ اگر مہنگائی پر قابو پانا ہے تو ہنگامی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

وفاقی وزیر مراد سعید، فیصل واؤڈا اور شیخ رشید احمد نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے پر زور دیا، وزراء کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں اور وفاق کو ذخیرہ اندوزی پر قابو پانا ہوگا۔

کابینہ اراکین کو یقین دلاتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ایکشن پلان پر عمل جلد شروع ہوگا، عوام الناس کو ریلیف دینے کیلئے سرکاری مشینری متحرک ہوگی اور آئندہ دنوں میں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں مہنگائی کی صورتحال کی نگرانی خود کر رہا ہوں، دیکھنا یہ ہے کہ اب مافیا کا اگلا قدم کیا ہوگا؟ وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر اعلیٰ سطحی اجلاس میں مہنگائی کے خلاف ایکشن متوقع ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مولانا عادل خان کیس کیلئے 4 رکنی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

 

Related Posts