وطنِ عزیز پاکستان کے معروف سوشل میڈیا ستارے ناصر خان جان نے مداحوں کو شریکِ حیات سے منگنی کی خوشخبری سنادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ناصر خان جان نے بالآخر منگنی کر لی ہے جبکہ شادی کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ میرا نکاح آئندہ ہفتے ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ناصر خان جان نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ آخر کار میری منگنی ہو گئی ہے، انہوں نے اپنی شریکِ زندگی کی مختلف خوبیاں بتاتے ہوئے اپنی ہونے والی اہلیہ کو اعلیٰ تعلیم یافتہ قرار دیا۔
پیغام میں ناصر خان جان نے کہا کہ میری اہلیہ اعلیٰ تعلیم یافتہ، سلجھی ہوئی اور سمجھدار لڑکی ہیں۔ ہمارا نکاح اگلے ہفتے کو ہوگا جس میں شرکت کیلئے میں نے تمام میڈیا چینلز اور مداحوں کو دعوت دی ہے۔ آپ سب کو خوش آمدید کہا جائے گا۔
Finally I’m engaged. Alhamdulilah
My life partner is very nice and well educated. Nikah will be next week. I invited to all of my fans and all media channels. Welcome— Nasir Khan Jan (@NKJModel) October 13, 2020
مداحوں نے ٹوئٹر پر ناصر خان جان کیلئے مبارکبادوں کا ڈھیر لگا دیا۔ ناصر خان جان ہر مداح کا فرداً فرداً شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ مبارکبادوں کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ ماضی میں ناصر خان جان دلچسپ تبصروں اور متنازعہ ویڈیوز کے باعث تنقید کا نشانہ بھی بنتے رہے تاہم بے شمار مداح آج بھی ان کی تعریف کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی شہرت یافتہ گلوکار نصرت فتح علی خان کی 72ویں سالگرہ