حکومت گوجرانوالہ کا جلسہ روکنے کیلئے رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے،مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی قیادت کیخلاف پولیٹیکل آرڈر 2002 کے تحت کارروائی کا فیصلہ
پی ٹی آئی قیادت کیخلاف پولیٹیکل آرڈر 2002 کے تحت کارروائی کا فیصلہ

لاہور :پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے گوجرانوالہ کے جلسے کو روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں ہونے والی تمام سرکاری ملاقاتوں کا ایجنڈا پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ کا جلسہ ہے ۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پی ڈی ایم کو جلسے سے روکنےکے لئے سڑکوں پر کنٹینر لگا رہی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کیخلاف بننے والے اپوزیشن اتحاد کی جانب سے ملک بھر میں جلسےاور ریلیاں نکالنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جس کے تحت 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ جبکہ 18 اکتوبر کو اپوزیشن جماعتیں کراچی میں طاقت کا مظاہرہ کریں گی۔

مزید پڑھیں:شہباز شریف عدالت میں پیش، مزید ریمارنڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز واضح طور پر اپوزیشن کو جلسوں کی اجازت دیتے ہوئے کہا تھاکہ چاہے جتنے مرضی جلسے کریں لیکن انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائیگی تاہم اب اپوزیشن کی جانب سے جلسوں میں رکاوٹیں ڈالنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

Related Posts