اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے باوجود قوم کو ملکی معیشت پر خوشخبری سنا دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے باوجود ہماری معیشت کیلئے ایک اور خوشخبری یہ ہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران بیرونِ ملک سے محنتی پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلاتِ زر 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کی سطح تک جا پہنچیں۔
پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ برس اسی مہینے (ستمبر) کے مقابلے میں ترسیلاتِ زر 31 فیصد جبکہ اگست 2020ء کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہیں۔ یہ مسلسل چوتھا مہینہ ہے کہ ترسیلات 2 ارب سے زائد رہیں۔
وباءکےباوجود ہماری معیشت کیلئےمزید خوشخبری: ستمبر2020 میں بیرون ملک سے ہمارے محنتی پاکستانیوں کیجانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلاتِ زر 2.3 ارب $ کی سطح تک پہنچیں جوگزشتہ ستمبرسے 31%جبکہ اگست 2020 سے 9%زیادہ ہیں، الحمدللہ۔ یہ لگاتار چوتھا مہینہ ہےکہ یہ ترسیلات 2 ارب $ سےزیادہ رہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 12, 2020
یہ بھی پڑھیں: ٹیکسز ختم کیے جائیں، معیشت بوجھ برداشت نہیں کرسکتی۔قیصر بنگالی