اسلام آباد میں گھر میں گھس کر لیڈی ڈاکٹر سے جنسی زیادتی، ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Accused arrested for raping lady doctor in islamabad

اسلام آباد :شہر اقتدار میں بھی جنسی جرائم بڑھنے لگے،لیڈی ڈاکٹر سے جنسی زیادتی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

تھانہ ترنول کے علاقے ڈھوک رمضانیاں کے علاقے کی رہائشی خاتون نسرین کوثر کا کہنا ہے کہ میں اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین تھری میں اپنے خاوند کے ساتھ رہائش پذیر ہوں ۔

مورخہ7اکتوبر2020کوشام چھ بجے میں اپنے گھر میں موجود تھی کہ اچانک عامر نامی شخص میرے گھر میں داخل ہوا اور چاقو نکال کر مجھے دھمکی دیتے ہوئے کمرے میں لے گیا اور اندر سے دروازہ بند کر لیا اور میرے ساتھ زبردستی زیادتی کرنا شروع کر دیا اور مجھے ڈرایا دھمکایا اور کہا کہ اگر تم نے شورشرابہ کیا یا کسی اور کو یہ بات بتائی تو میں تمہیں جان سے مار دوں گا۔

میں نے اس کی بڑی منت سماجت کی مگر وہ زنا کرنے سے باز نہ آیا اور میرے ساتھ مسلسل زنا کرتا رہا اسی دوران میں نے شورشرابا شروع کر دیا اور کمرے سے باہر نکل آئی اور15پر پولیس کو کال کی ۔

خاتون کا کہنا ہے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس سے میری جان بچائی ،میں پیشہ سے ڈاکٹر ہوں اور میرا تعلق عزت دار گھرانے سے ہے جبکہ پولیس نے موقع سے ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کرنے کے بعد حوالات میں بند کر دیا۔

مزید پڑھیں: صوبائی وزیر ملک محمد انور پر محنت کشوں پر ظلم و ستم اور تشدد کا سنگین الزام

متاثرہ لیڈی ڈاکٹر نسرین کوثر کا میڈیکل کرانے کے بعد ملزم عامر کے خلاف زیر دفعہ 376 مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ متاثرہ ڈاکٹر نسرین کوثر کا کہنا ہے کہ مجھے انصاف چاہیے ،اس ظالم شخص نے میری زندگی برباد کر ڈالی ہے اس درندہ صفت انسان کو نشان عبرت بنایا جائے ۔

Related Posts