اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماء و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا کہ نواز شریف کی لندن میں جوملاقاتیں ہورہی ہیں پاکستان کے جن اداروں کو اس کا معلوم ہونا چاہیے وہ اس سے آگاہ ہیں ،یہ ایسے لوگ ہیں جو پاکستان کے خیرخواہ اور حامی نہیں ہیں ۔
نواز شریف اور مریم نواز پارٹی کو ٹوٹتا ہوادیکھ رہے ہیں ،فوج اورعدلیہ ملک کے مقبول ادارے ہیں ،نواز شریف کیوں فوج کوزبردستی گھسیٹ کر سیاسی رنگ میں لانا چاہتے ہیں۔
اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے پارٹی وفدسے گفتگوکرتے ہوئے ہمایوں اخترخان نے کہاکہ پاک فوج ہماری سلامتی کاصف اول کاادارہ ہے۔
کیا دنیا میں اس کوکمزورکرنے کی کوششیں نہیں ہو رہیں؟،ایسے حالات میں نوازشریف کا بیانیہ کسے تقویت دیتاہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت اوردہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی بے پناہ قربانیاں ہیں۔
ملک میں سیلاب ، زلزلہ آئے یا ٹڈی دل حملہ کردے توفوج کوبلاتے ہیں ،پھر کیوں ان قربانیوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:حنا پرویز بٹ نے مریم نواز کو مستقبل کی وزیر اعظم قرار دیدیا