کورونا وائرس نے دُنیا بھر میں 10 لاکھ 37 ہزار 942 افراد کی جان لے لی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس نے دُنیا بھر میں 10 لاکھ 37 ہزار 942 افراد کی جان لے لی
کورونا وائرس نے دُنیا بھر میں 10 لاکھ 37 ہزار 942 افراد کی جان لے لی

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 3 کروڑ 51 لاکھ  افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا ہونے والے 10 لاکھ 37ہزار 942 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر3 کروڑ 51 لاکھ 33ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (10 لاکھ 37 ہزار942) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 66 ہزار سے زائد فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 79 لاکھ 71 ہزار631  ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 2 کروڑ61  لاکھ 23 ہزار 477 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم  متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور کولمبیا متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں پیرو چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

پیرو کے بعد اسپین، ارجنٹینا اور میکسیکو کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے  نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 632 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان بھر میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 14 ہزار 616 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جبکہ 6 ہزار 513 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز 9 ہزار سے تجاوز کر گئے

Related Posts