نواز شریف اداروں کو لڑوانا چاہتے ہیں، احتساب کا سلسلہ بند نہیں ہوگا، فضہ ذیشان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کراچی وومن ونگ کی صدر فضہ ذیشان نے کہا کہ ماضی میں قوم کا پیسہ ٹھیلے والا، چھابڑی والا یا کباڑی والے اکاؤنٹس کے ذریعے بیرون ملک منتقل کیا گیا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ہاؤس کراچی سیکٹریٹ میں شعبہ خواتین سے تعلق رکھنے والی مختلف عہدیداران سے ملاقات میں کیا ۔ملاقات میں وومن ونگ کراچی کی جنرل سیکریٹری ارم بٹ،نائب صدر ثمینہ خٹک سمیت دیگر بھی موجود تھیں ۔

صدر فضہ ذیشان نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ملک کی ترقی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،ن لیگی رہنماؤں کے بیانات اور ترجمانوں کی سوچ اعلیٰ قیادت کی تربیت کی عکاسی کرتا ہے۔

ملک کے غدار نواز شریف آئین کی پاسداری کی باتیں کرتے اچھے نہیں لگتے، نواز شریف آئین کے پاسدار ہیں تو عدالتی حکم پر وطن واپس آئیں ،نواز شریف کی سیاست کو پاکستان میں ضرب لگ چکی ہیے ۔

جھوٹ بول کر نواز شریف پاکستان سے فرار ہوئے ہیں ،نواز شریف اداروں کو لڑوانا چاہتے ہیں ،نواز شریف سمجھ رہے ہیں یہ پرانا پاکستان ہے جہاں لے دیکر معاملہ ختم کیا جاتا تھا،نواز شریف اور کرپٹ ٹولے کو بتادیں پاکستان میں اب احتساب شفاف ہوتا ہے ۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی وومن ونگ کی جنرل سیکریٹری ارم بٹ نے کہا کہ گزشتہ روز ن لیگی رہنماء نہال ہاشمی کے بیٹوں کا سعودآباد تھانے میں پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

نہال ہاشمی کے سپوتوں نے پولیس اہلکاروں کا تشدد کا نشانہ بناکر قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں، معزز عدالتوں سے درخواست کرتے ہیں ایسے عناصرکیخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

مزید پڑھیں:پیپلز پارٹی کراچی پیکیج پر سیاست نہ کرے، علی زیدی

ن لیگ کا اداروں اور محکموں پر حملہ کرنا پرانا وطیرہ ہے، ماضی میں بھی ن لیگ نے اداروں کو اپنا غلام سمجھا جس کا خمیازہ آج پاکستان کے عوام بھگت رہے ہیں۔

Related Posts