اپوزیشن چوری کاحساب دینے کی بجائے ریاست پر دباؤ ڈال رہی ہے،حنید لاکھانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے لوگ ریاستی اداروں پر الزام تراشیوں سے گریز کریں ۔

نواز شریف کا طرز عمل بھارت کو خوش کرنے کے مترادف ہے، کھربوں کی چوری کرنے والے حساب دینے کی بجائے ریاست پر دباؤ ڈال رہے ہیں ، موروثی جاگیرداروں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی بجائے ان کی صلاحیتوں کا خون کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔

حنید لاکھانی نے کہا کہ نوازشریف نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے اور عوام خوشحال ہوں، ن لیگ نے ہمیشہ اداروں کو دبانے اور غلام بنانے کی کوشش کی، نوازشریف کوذاتی مفادات کے حصول کے لیئے اقتدار کی ہوس نے بے چین کیا ہوا ہے ۔

لوٹ مارکرنے اور عوام کا پیسہ کھانے والا انسان کبھی عوام کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا، ن لیگ کے لوگوں نے اداروں کو تباہ و برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ ملک و قوم کی بہتری کے لیئے کام کیا۔

پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں اور پالیسیاں بنا رہے ہیں لیکن جب تک ملک کے سیاست دان ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیئے نہیں سوچیں گے تب تک فلاحی ریاست کا قیام نا ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا وہ شہر ہے جس کی ترقی سے ملک ترقی کریگا شہر قائد کی ترقی کے لیئے پوری محنت سے کام کر رہے ہیں ، ایسی معاشی پالیسیوں، منصوبوں ، اصلاحات اور سماجی پروگراموں پر کام کر رہے ہیں جو حقیقی معنوں میں کئی نسلوں سے غربت ، افلاس اور معاشی بد حالی کے شکار لوگوں کو غربت کی اس دلدل سے نکال سکیں۔

مزید پڑھیں:وفاقی حکومت کراچی کی تعمیرو ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔گورنر سندھ

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی نیت اور اخلاص پر کوئی شک نہیں وہ یقینا بیوائوں ، یتیموں اور کمزور طبقات کے لیئے کچھ کرنا چاہتے ہیں اورمجھے پورا یقین ہے کہ وہ جلد اپنے اس مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے کیونکہ جب نیتیں صاف ہوتی ہیں تو منزلیں آسان ہو جاتی ہیں ۔