اداروں کی رپورٹ تھی کہ ملک میں فساد پھیلانے کی کوشش کی جائے گی، پیر نورالحق قادری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی عوام کا وزیر اعظم عمران خان پر پورا اعتماد ہے،پیر نورالحق قادری
پاکستانی عوام کا وزیر اعظم عمران خان پر پورا اعتماد ہے،پیر نورالحق قادری

کراچی:وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کہتے ہیں کہ انبیا ئے کرام،صحابہ کرام اور اہلبیت اطہار کے حوالے سے قانونی مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جس پر علما اکرام سے مشاورت جاری ہے بہت جلد دونوں ایوانوں سے منظور کروا لیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی شخصیات کی توہین کے حوالے سے تحقیقات کی جاری ہیں، کچھ کی ہوگئی ہیں اور کچھ کی ہورہی ہے،سوشل میڈیا کا فتنہ آگ پھیلاتا ہے،تمام کارڈ فیل ہوچکے ہیں شیعہ سنی کارڈ بھی فیل ہوگا۔

مقامی ہوٹل میں مجلس صوت الاسلام پاکستان کے تحت منعقدہ عظمت صحابہ و اہل بیت کانفرنس سے خطاب کے دوروان نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ قائد اعظم اور لیاقت علی خان سے کسی نے پوچھا پاکستان کس مسلک نے بنایا، تو انہوں نے کہا کہ مسلک نے نہیں ہم سب نے مل قیام پاکستان کی جدوجہد کی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیغام پاکستان کی دستاویزات تمام مسالک کے ہزاروں علما نے ملکر تیار کی ہیں جس میں تمام قوانین موجود ہیں ضابط اخلاق میں تبدیلی کی ضرورت پڑی تو کی جائیگی۔

نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ اداروں کی رپورٹ تھی کہ فساد پھیلانے کی کوشش کی جائے گی، اسکی روک تھام کے لئے تمام مسالک کے علما اکرام سے رابطے میں ہیں،مختلف مسالک کے درمیان بعض معاملات پر اختلاف ہیں،دونوں طرف برداشت ہے،جسے مزید بڑھانا ہوگا۔

کانفرنس سے مفتی ابوبکر سینئر صحافی سعید خاور خرم شیر زمان مولانا یوسف قصوری رضی حیدر ذیدی ڈاکٹر عزیز الرحمن سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Related Posts