انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا، قاتل با آسانی عدالت سے فرار ہوئے، والد ڈاکٹر ما ہا شاہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈاکٹر ماہا شاہ قتل کیس، مقتولہ کے والد کا اہم بیان سامنے آگیا
ڈاکٹر ماہا شاہ قتل کیس، مقتولہ کے والد کا اہم بیان سامنے آگیا

کراچی:ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد نے احاطہ عدالت سے قاتلوں کی با آسانی فرار ہونے والے واقعے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے احاطے سے پولیس کی موجودگی میں قاتلوں کا فرار ہوجانا بہت سے سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی بیٹی کے ساتھ انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا۔

ایم ایم نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد کا کہنا تھا کہ ملزمان بہت با اثر ہیں،انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی بیٹی کا انصاف چاہئے، عدالت سے ملزمان پولیس اور وکلاء کی موجودگی میں فرار ہوئے۔

ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد نے کہا کہ ہم نے اپنا گھر بھی چھوڑ دیا ہے اور کہیں اور منتقل ہوگئے ہیں۔ 6تاریخ کو کیس عدالت میں لگے گا، مگر ہم جانتے ہیں کہ دونوں ملزمان عدالت کا سامنا نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں موٹر وے زیادتی کیس کا اصل ملزم ابھی تک پولیس کی گرفت میں نہیں ہے اور میری بیٹی کے قاتل بھی آزاد ہیں، اس صورتحال نے سیکورٹی پر سوال کھڑے کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ماہا قتل کیس میں عدالت نے ملزم جنید اور وقاص کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد ملزمان اپنے وکیل کی معاونت سے باآسانی عدالتی احاطے سے فرار ہوگئے تھے اور پولیس کچھ نہ کرسکی تھی۔

عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد دونوں ملزمان احاط عدالت سے دوڑتے ہوئے باہر نکل گئے۔ ملزم جنید کے وکیل تفتیشی افسر کو مسلسل ملزم کی گرفتاری سے روکتے رہے جب کہ ملزم جنید ایک ہاتھ میں ہتھکڑی سمیت فرار ہوگیا۔

دونوں ملزمان کے خلاف مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد آصف علی شاہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان نے ان کی بیٹی کو نشے کا عادی کیا اس پر تشدد کرتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملزمان آج عدالت سے فرار ہوگئے ہیں ملک سے بھی فرار ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹرماہا خودکشی کیس، تفتیشی پولیس نے عبوری چالان عدالت میں پیش کردیا

Related Posts