سابق ایس ایچ او ملیر سٹی ناجیہ افضال انکوائری میں کلیئرقرار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lady police officer Naija Afzal clear in the inquiry

کراچی: سابق ایس ایچ او ملیر سٹی ناجیہ افضال انکوائری میں کلیئرقرار،ناجیہ افضال پر جاسم روحانی نامی شخص سے ایک لاکھ روپے لینے کا الزام عائد کیا گیا تھا ۔

ایس ڈی پی او شاہ لطیف و ملیر سٹی کی شکایت پر ایس ایس پی ملیر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے انکوائری شروع کی تھی اور زیر التواء انکوائری مکمل ہونے تک معطل اور تنزلی کے احکامات جاری کیے تھے۔

انکوائری مکمل ہونے کے بعد سابق ایس ایچ او ملیر سٹی پر لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ نکلے اور ایس ایچ او ناجیہ افضال کو انکوائری میں کلیئرقرار دیدیا گیاہے،

واضح رہے کہ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے ایس پی گڈاپ کو انکوائری افسر مقرر کیا تھا اور میرٹ پر تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

واضح رہے کہ لیڈی ایس ایچ او ناجیہ افضال نے جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف ریکارڈ کام کیا تھا اور ملیر سٹی سے منشیات فروشی کو ختم کرنے میں اہم اور کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

مزید پڑھیں:سکھن میں خاتون منشیات فروش گرفتار ، مقدمہ درج، تفتیش شروع

ایس ایچ او ناجیہ افضال نے اپنی تعیناتی کے دوران علاقے میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں پر 100فی صد کنٹرول کر کے جوان مردی و دلیری کا مظاہرہ کیا تھا۔

Related Posts