کے الیکٹرک کے سابق چیف ایگزیکٹو تابش گوہر وزیراعظم کے مشیر مقرر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

TABISH GOHAR Ex.Chief K.Electric Has Been Appointed As Special Advisor To PM

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: کراچی میں بجلی ترسیل پر مامور نجی کمپنی کے الیکٹرک کے سابق چیف ایگزیکٹو تابش گوہر کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کرنے کی اطلاعات زیر گردش ہیں۔

ذائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے تابش گوہر کو توانائی کے حوالے سے اپنا خصوصی مشیر مقرر کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت وزیراعظم عمران خان کے 15 معاونین خصوصی ہیں جبکہ تابش گوہر کی تقرری کے بعد معاونین کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:نواز شریف کے اثاثوں کی مکمل تفصیلات سامنے آ گئیں

ملک امین اسلم، سید ذوالفقار بخاری، عثمان ڈار، ثانیہ نشتر، شہزاد قاسم، ندیم افضل چن، عاصم سلیم باجوہ، ندیم بابر ، ڈاکٹر ظفر اللہ مرزا، یار محمد رند، ڈاکٹر معید یوسف، شہزاد اکبر، شہباز گل، تانیہ ایدروس اور حال ہی میں طاہر محمود اشرفی کو مشیر مقررکیا گیا تھا۔

Related Posts