وزیرِ اعظم عمران خان ماحولیات پر اقوامِ متحدہ کے اجلاس کی صدارت آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام عید الفطر کے موقعے پر کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔وزیرِ اعظم عمران خان
عوام عید الفطر کے موقعے پر کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔وزیرِ اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان آج ماحولیات پر اقوامِ متحدہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس کی تصدیق معاونِ خصوصی نے کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے ماحولیاتی تبیلی ملک امین اسلم نے تصدیق کی ہے کہ وزیرِ اعظم آج اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی سیشن کی صدارت کریں گے۔ فورم میں شریک ممالک آئندہ 10 سال کیلئے اپنے ماحولیاتی اہداف اجلاس کے دوران اقوامِ متحدہ کے سامنے رکھیں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان اقوامِ متحدہ فورم کو ملک بھر میں 9 نیشنل پارکس کی تعمیر، 10 بلین سونامی منصوبے میں وسیع پیمانے پر شجر کاری اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز پر پاکستان کے ردِ عمل سے آگاہ کریں گے۔

معاونِ خصوصی ملک امین اسلم کے بیان کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان ترقی پذیر ممالک کی آواز بن گئے ہیں۔ اقوامِ متحدہ میں ماحولیات کے حوالے سے ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی کیلئے شاندار ماحولیاتی پالیسیوں کی بدولت عالمی فورم کی سربراہی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سعید غنی کے دورے، 1 اسکول سیل کرنے کے احکامات جاری

Related Posts