راولپنڈی میں 14 سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی، درندہ صفت معلم گرفتار، مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں 14 سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی، درندہ صفت معلم گرفتار، مقدمہ درج
راولپنڈی میں 14 سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی، درندہ صفت معلم گرفتار، مقدمہ درج

راولپنڈی میں  پولیس نے 14 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت معلم کو گرفتار کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں گوجر خان پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے درندہ صفت ملزم  کو گرفتار کر لیا۔

مولوی عبدالشکور نامی ملزم اسلام پورہ کے مدرسے میں دین کی تعلیم دیتا ہے جس کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے۔

ملزم مولوی عبدالشکور نے مسجد سے ملحقہ کمرے میں 14 سالہ لڑکے سے جبری جنسی زیادتی کی جس کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے۔

مقامی پولیس نے میڈیکل کے بعد متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر  مولوی عبدالشکور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد ناقابلِ تلافی جرم ہے، مولوی عبدالشکور کو سخت سے سخت سزا دلوائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں لوٹ مار، ڈاکو شہری سے 15 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

Related Posts