پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی، کراچی میں تاجر کے اغواء میں انسپکٹر ملوث نکلا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی، کراچی میں تاجر کے اغواء میں انسپکٹر ملوث نکلا
پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی، کراچی میں تاجر کے اغواء میں انسپکٹر ملوث نکلا

کراچی میں پولیس نے عوام کی مدد کی بجائے اغواء برائے تاوان کا کاروبار شروع کردیا، تاجر کے اغواء میں انسپکٹر کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل انوسٹی گیشن صدر پولیس کے انسپکٹر ملک اشرف اعوان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ایک تاجر کو اغواء کر لیا جبکہ الماس نامی تاجر نیو کراچی سے ایک تقریب کے بعد اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ اپنے گھر جا رہا تھا۔

ویگو گاڑی میں سوار تاجر کراچی کے علاقے لکھنؤ سوسائٹی میں اپنے گھر جا رہا تھا کہ اسی دوران شفیق موڑ کے قریب پولیس انسپکٹر ملک اشرف اعوان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ الماس کو اغوا کر لیا۔  جس کے بعد مغوی کی اہلیہ نے مددگار 15 کو فون کیا۔

مددگار 15 پر کال کے بعد ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس شفیق موڑ جا پہنچی جس کے بعد اغوا کار پولیس اہلکاروں نے تاجر کی اہلیہ کو فون کرکے 7 لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔ شواہد کی بنیاد پر انسپکٹر اشرف اعوان اور پولیس پارٹی پر مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے انسپکٹر ملک اشرف اعوان کو گرفتار کرکے مغوی تاجر الماس کو بازیاب کرا لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انسپکٹر سمیت کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  شوہر نے روٹھی ہوئی بیوی کو منانے کے بہانے قتل کردیا، ملزم فرار

Related Posts