قصور میں شوہر نے روٹھی ہوئی بیوی کو منانے کے بہانے قتل کردیا، ملزم فرار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قصور میں شوہر نے روٹھی ہوئی بیوی کو منانے کے بہانے قتل کردیا، ملزم فرار
قصور میں شوہر نے روٹھی ہوئی بیوی کو منانے کے بہانے قتل کردیا، ملزم فرار

قصور میں ظالم شوہر نے سسرال جا کر روٹھی ہوئی بیوی کو منانے کے بہانے والدین کی عدم موجودگی میں قتل کردیا، جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قتل کی یہ لرزہ خیز واردات قصور تھانہ کے علاقے بی ڈویژن جماعت پورہ میں ہوئی جہاں محمد نگر کی گلی نمبر 17 میں ظالم شوہر نے ثانیہ بی بی نامی خاتون کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

گزشتہ 2 ماہ سے ثانیہ بی بی گھریلو ناچاقی کے باعث اپنے خاوند سے روٹھ کر اپنے والدین کے گھر آئی ہوئی تھی۔ ناراض بیوی کو منانے کے بہانے اس کا شوہر گھر آیا۔ اس دوران ثانیہ کی والدہ داماد کی آؤ بھگت کیلئے بازار سے سامان خریدنے چلی گئی۔

بیوی کو اکیلا پا کر شوہر چاند نے تیز دھار آلے سے ثانیہ کا گلا کاٹ دیا جو موقعے پر جاں بحق ہو گئی جس کے بعد ملزم موقعے سے فرار ہوگیا جس کے بعد پولیس موقعۂ واردات پر پہنچ گئی۔

جائے واردات سے تمام شواہد اکٹھے کرنے کے بعد پولیس نے ثانیہ کی والدہ کی درخواست پر قتل کا مقدمہ چاند کے خلاف درج کر لیا۔ ملزم تاحال مفرور ہے۔ مقتولہ کی والدہ نے حکامِ بالا سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  3بہنوں اور ایک بھائی کو قتل کرنے والاسفاک ملزم گرفتار

Related Posts