قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا 20 رُکنی وفد آج میران شاہ پہنچ گیا ہے جسے بریفنگ دینے کیلئے پاک فوج کا شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو خفیہ اطلاعات (انٹیلی جنس) کی بنیاد پر کیے جانے والے آپریشنز، بارڈر مینجمنٹ اور سرحدی باڑ سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قائمہ کمیٹی کو سرحدی چوکیوں اور قلعوں کی تعمیر پر پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔ کمیٹی کو علاقے کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امراضِ قلب سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے