وزیر مملکت برائے نارکوٹکس شہریار آفریدی سے ان کا قلمدان واپس لے لیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر مملکت برائے نارکوٹکس شہریار آفریدی سے ان کا قلمدان واپس لے لیا گیا
وزیر مملکت برائے نارکوٹکس شہریار آفریدی سے ان کا قلمدان واپس لے لیا گیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وزیر مملکت برائے نارکوٹکس شہریار آفریدی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔واضح رہے کہ کابینہ سیکرٹریٹ نے شہریار آفریدی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے شہریار آفریدی سے یہ قلمدان واپس لے لیا تھا۔تاہم کچھ دنوں بعد ہی انھیں اس عہدے پر بحال کر دیا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے رواں سال اپریل میں آٹا اور چینی بحران کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ایکشن لیتے ہوئے مختلف وزرا کی وزارتیں تبدیل کی تھیں۔اس دوران شہریار آفریدی کی جگہ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور سینیٹر اعظم سواتی کو نارکوٹکس کنٹرول کا عہدہ سونپا گیا تھا۔

خیال رہے کہ شہریار آفریدی اس سے قبل وزیر مملکت برائے داخلہ بھی رہ چکے ہیں جبکہ ان کے پاس کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ بھی موجود ہے۔

واضح رہے کہ شہریار آفریدی بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی اپنا کام جاری رکھیں گے اور ان کا یہ عہدہ وفاقی وزیر کے عہدے کے برابر ہے۔ شہریار آفریدی سے وزیر مملکت کا عہدہ واپس لینے کی وجہ کابینہ میں وزراء کی تعداد کم کرنا بتائی جا رہی ہے۔

Related Posts