پرائمری اسکولز کھولنے کا فیصلہ این سی اوسی میں ہوگا، شفقت محمود

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NCOC closed various educational institutions over flouting SOPs: Minister

لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولاجارہاہے ، پرائمری اسکولز کھولنے کا فیصلہ این سی اوسی میں ہوگا اور امید ہے کہ پرائمری تعلیمی ادارے بھی جلد کھل جائیں گے۔

اپوزیشن کی خواہشات تو بہت ہیں لیکن ان میں دم خم نہیں ، نوازشریف کا ملکی اداروں پرتنقید کرنا افسوسناک ہے، (ن) لیگ نے ہمیشہ منافقت کی سیاست کی ہے عوام اس پر اعتمادنہیں کرتے۔

ن لیگ کے قائد لندن میں بیٹھ کر اداروں کو ہدف تنقید بنارہے ہیں، مشرف کے زمانے میں ڈیل کرکے ملک چھوڑ گئے تھے، ہماری طرف سے کوئی معافی نہیں ہم کرپشن پر کبھی معاف نہیں کریں گے۔

جلد نیشنل کالج آف آرٹس کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا جائے گا، این سی اے نے کورونا سے تحفظ کے لئے بہترین اقدامات کئے ہیں، تعلیمی ادارے کھولنے سے پہلے وسیع پیمانے پر ٹیسٹنگ کی گئی تاکہ طلبہ و طالبات اور اساتذہ اکرام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے این سی اے کے دورہ کے موقع پر بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ شفقت محمود نے کہا کہ این سی اے کی تاریخی اہمیت ہے اور یہ آرٹ کا بہترین انسٹی ٹیوٹ ہے۔

گزشتہ حکومتوں کی جانب سے اسے ماضی میں نظر انداز کیاگیا اور یونیورسٹی کا درجہ دینے کے حوالے سے ضروری قانون سازی میں سست روی اختیار کی گئی لیکن اب اس حوالے سے تمام امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور جلد ہی نیشنل کالج آف آرٹس کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بہترین حکمت عملی سے کورونا کا مقابلہ کیا، کورونا کے باوجود ملک کی معیشت بہتر ہو رہی ہے اور پاکستان تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ وبا ء میں اضافے کی بات کررہے ہیں مگر ہمیں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے، ایک ہفتے کا جائزہ لینے کے بعد پرائمری کلاسز کھولنے سے متعلق اجلاس ہوگا جس میں صورتحال کو دیکھ کر آئندہ کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ 15 جولائی کے بعد بھی امتحانات کی اجازت ہوگی، ابھی کوئی ایسے حالات نہیں ہیں کہ بطورحکومت ہم امتحانات روک دیں، والدین، طلبا ء اور اساتذہ حکومت سے تعاون کریں اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

قبل ازیں وفاقی وزیربرائے تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ شفقت کی زیر صدارت این سی اے کے بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ کا انعقاد ہوا۔

مزید پڑھیں:پرائیویٹ اسکولز کی والدین کو7ماہ کی فیسیں اقساط میں ادا کرنیکی پیشکش

اجلاس میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مرتضی جعفری نے ممبران کو این سی اے کے تعلیمی اور انتظامی امور کے بارے میں بریفنگ دی۔ بورڈ آف گورنرزکے ممبرا ن نے این سی اے کی موجودہ کارکردگی کو سراہا اور تعریف کی۔

Related Posts