ترک اداکارہ اسراء بیلجک نے سی سی پی او لاہور کو آڑے ہاتھوں لے لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترک اداکارہ اسرا ء بیلجک نے سی سی پی او لاہور کو آڑے ہاتھوں لے لیا
ترک اداکارہ اسرا ء بیلجک نے سی سی پی او لاہور کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی:ترک ڈرامے میں حلیمہ سلطان کے کردار سے شہرت پانے والی ترک اداکارہ اسرا ء بیلجک نے سانحہ گوجرہ پر سی سی پی او لاہور کے بیان پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو کھری کھری سنادیں، اسرا بیلجک نے کہا کہ خاتون بچوں کے ساتھ اکیلی سفر کرسکتی ہے، آپ کا کام تحفظ دینا ہے۔

ترک اداکارہ اسرا ء بیلجک نے اپنی انسٹا گرام کی اسٹوری میں سی سی پی او لاہور کی تصویر شیئر کی ہے اور اس کے کیپشن میں سی سی پی او لا ہور کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ عوام کی حفاظت کرنا آپ کی ذمہ داری بنتی ہے۔اور یہ آپ کا فرض بنتا ہے۔

سی سی پی او کا خاتون یہ مشورہ کہآپ کو سیدھا روڈ پکڑنا چاہیے تھا، حلیمہ سلطان نے کہاکہ اس کا مطلب ہے کہ آپ بطور پولیس افسر سڑکوں پر گینگس کی موجودگی سے پریشان نہیں، اورآپ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر تنہا خاتون اس سڑک کا انتخاب کرے تو تو گینگسٹرز کو اس کے ساتھ زیادتی کرنے اور قتل کا حق ہے، اس بیان پر آپ کو شرم آنی چاہئے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اردو زبان میں نشر ہونے والے ترک ڈراما ارطغرل غازی کے بعد اسرا پاکستان میں بھی اپنا نام بناچکی ہیں۔ارطغرل غازی میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد خوبرو اداکارہ اسراء بیلجک اب نئے ڈرامے میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔

ڈراما ’رامو‘ کی شوٹنگ کے دوران دلفریب سفید رنگ کا لباس زیب تن کیے ترک اداکارہ نے اپنی ایک تصویر شیئر کی۔فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر اپنی اس تصویر میں اسرا ڈراما کے ایک سین کے لیے ساتھی اداکار کے ساتھ رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

Related Posts