دنیا کو بھارتی مظالم دکھانے والی کشمیری خاتون صحافی کو ایوارڈ سے نواز دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا کو بھارتی مظالم دکھانے والی کشمیری خاتون صحافی کو ایوارڈ سے نواز دیا گیا
دنیا کو بھارتی مظالم دکھانے والی کشمیری خاتون صحافی کو ایوارڈ سے نواز دیا گیا

پیرس:مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم پوری دنیا کو دکھانے والی کشمیر کی بہادر خاتون صحافی مسرت زہرا کو اعلیٰ ترین صحافتی ایوارڈ پیٹر میکلر سے نواز دیا گیا۔

گزشتہ ماہ اگست میں وادی کشمیر کی بہادر فوٹوجرنلسٹ مسرت زہرا کو صحافیوں کے عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز اور فرانسیسی خبر رساں ادارے کے تعاون سے چلنے والی تنظیم گلوبل میڈیا فورم ٹریننگ گروپ (جی ایم ایف ٹی جی) نے ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا۔

عالمی تنظیم پیٹر میکلر ایوارڈ ہر سال نمایاں مسائل کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو دیتی ہے۔فرانسیسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایوارڈ کی ورچوئل تقریب کے دوران 26 سالہ صحافی نے کہا کہ اس انڈسٹری میں کام کرنے کا مطلب سچ سامنے لانا ہے۔

مسرت زہرا کی تصاویر میں ان خواتین کی کہانیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے جنہیں ورنہ جنوبی ایشیا میں بھلادیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ میری تصاویر کشمیر میں موجود لوگوں کی روزمرہ کی جدوجہد کی جھلک پیش کرتی ہیں۔

مسرت زہرا نے کہا کہ یہ(تصاویر) تنازع کے ذریعے خاموش کروائے گئے لوگوں کی آواز بنتی ہیں۔گلوبل میڈیا فورم ٹریننگ گروپ کی صدر اور ایوارڈ کی بانی کیتھرین انٹون نے کہا کہ مسرت زہرہ میں وہ خصوصیات موجود ہیں جنہیں میرے مرحوم شوہر پیٹر میکلر نے نئی نسل کے رپورٹرز میں فروغ دیا۔ جس کے راستے پر وہ چلے۔

انہوں نے کہا کہ خطرات سے قطع نظر رپورٹنگ کے لیے مسرت زہرا کی مکمل لگن، ان کی ذہنی بے خوفی اور کسی بھی میڈیم کے استعمال کے دنیا کا آگاہ کرنے کے ان کے تخلیقی انداز نے ایوارڈ کیلئے ہمارا انتخاب آسان بنادیا۔

Related Posts