کراچی: سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر ز کو گرفتار کرلیا، انچارج سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم الطاف گروپ سے ہے۔
انچارج سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز میں منوراور وسیم عرف کمانڈر شامل ہیں، اس سے قبل بھی ملزمان پانچ مرتبہ گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔
چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ٹارگٹ کلنگ کی 18سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،ملزمان قتل کی تمام وارداتیں پاک کالونی کے سیکٹر انچارج سرور عرف دلاور کے حکم پر کرتے تھے۔
انچارج انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزمان 1995سے 2012 تک قتل کی مختلف وارداتیں کرتے رہے ہیں، اُس دوران ملزمان نے 3 پولیس اہلکاروں اور 2 ڈپٹی ڈائریکٹر زایجوکیشن کو قتل کیا۔
ملزمان نے سیاسی مخالفت، مخبری کے شبہ اور دیگر وجوع کی بنا پر بھی قتل کی وارداتیں کیں،ملزمان 1995سے لیکر اب تک بنگلوں میں سینکڑوں وارداتیں کرچکے ہیں۔تفتیشی ٹیم کی جانب سے ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔