نیب کا خوف، نثارکھوڑونے گرفتاری سے بچنے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SHC orders govt to remove Khuhro's name from ECL

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدرنثاراحمدکھوڑونے قومی احتساب بیورو کی جانب سے گرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیاہے۔

وکیل کے توسط سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں نثار کھوڑو نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے مجھے آمدن سے زائد اثاثوں سمیت 2 مختلف انکوائریز میں طلب کر رکھا ہے۔خدشہ ہے کہ مجھے گرفتار کرلیا جائے گا۔

عدالت عالیہ سے استدعاہے کہ وہ نیب کو مجھے گرفتار کرنے سے روکے۔نثار کھوڑو کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ نیب کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں، لہٰذا حفاظتی ضمانت دی جائے۔واضح رہے کہ نثار کھوڑو کونیب سکھر نے تحقیقات کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی معیشت تباہ، بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے، شاہد خاقان عباسی

Related Posts