کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں میرپورخاص ڈویژن اور حیدرآباد ڈویژن کے اضلاع میں امدادی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں صوبائی وزراء مخدوم محبوب الزمان، ناصر شاہ، فیض ڈیرو، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری، ایس ایم بی آر، پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری ایریگیشن اور ڈی جی پی ڈی ایم اے شریک ہوئے۔
سیکریٹری ایریگیشن نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سانگھڑ، میرپورخاص اور عمر کوٹ اضلاع کی 5 لاکھ ایکڑ ایراضی پر پانی کھڑا تھا، ہم نےپانی کی نکاسی شروع کی ہے۔
سیکریٹری ایریگیشن نے بتایا کہ اس وقت صرف ایک لاکھ ایکڑ پر موجود ہے اور نکاسی جاری ہے، اس وقت صرف ویران اور غیرآباد زمین پر پانی ہے باقی گاؤں اور آباد زمین سے پانی کی نکاسی ہو گئی ہے۔