عالمی جریدے کا پاکستانی سائنسدان کی خدمات پر خصوصی شمارہ شائع کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی جریدے کا پاکستانی سائنسدان کی خدمات پر خصوصی شمارہ شائع کرنے کا فیصلہ
عالمی جریدے کا پاکستانی سائنسدان کی خدمات پر خصوصی شمارہ شائع کرنے کا فیصلہ

معروف پاکستانی سائنسدان، ماہرِ تعلیم اور سابق وفاقی وزیر پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمٰن کو نیا اعزاز عطا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عالمی سائنسی جریدہ مالیکیولز معروف سائنسدان کی خدمات پر خصوصی شمارہ شائع کرے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا نام دُنیا بھر میں روشن کرنے والے پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں اور ملک میں سائنس کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ ترجمان بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (جامعہ کراچی) کے مطابق جرنل کی اشاعت ایم ڈی پی آئی کے تحت ہوتی ہے۔

ترجمان آئی سی سی بی ایس (عالمی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم) کے مطابق مالیکیولز نامی عالمی جریدے سے عالمی سائنس سوسائٹیز منسلک ہیں۔ مالیکیولز اپنے خصوصی شمارے میں پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمٰن کی خدمات اجاگر کرے گا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل معروف پاکستانی سائنسدان پروفیسر ڈاکٹرعطاالرحمٰن نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس میں پائےجانے والےکروموسومز چین سے مختلف نکلے ہیں جبکہ  ان کروموسومز کی شدت چینی وائرس میں موجود کروموسومز جتنی خطرناک نہیں ہے۔

پاکستانی ماہرین کی ٹیمز نے کورونا سے متعلق تحقیقات پر دن رات کام کیا۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام 4 اسٹڈی گروپس قائم کئے گئے۔اسٹڈی گروپس میں ڈاکٹر عطاء الرحمٰن بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی سائنسدانوں کی کورونا کے علاج کیلئے تحقیق تیز 

Related Posts