ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے شہر کے ہر علاقے میں اسٹریٹ لائبریرز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد تعلیم کو ترویج دینا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے کراچی میں اسٹریٹ لائبریریز قائم کرنے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ہم تمام بچوں اور بڑوں کو مل بیٹھ کر کتب بینی میں مصروف دیکھنا چاہتے ہیں جہاں ریڈنگ پروگرامز کا انعقاد ہوگا۔
سٹی ایڈمنسٹریٹر افتخار شالوانی نے کہا کہ کتابوں کے مصنفین کو ریڈنگ پروگرامز میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ ان کی شرکت سے ایسے مایہ ناز ادیب طلباء و طالبات، اسکول کے بچوں اور بزرگوں سے گفتگو کرسکیں گے۔
سب سے پہلے لیاری کے علاقے میں اسٹریٹ لائبریری کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ پہلا ریڈنگ پروگرام لیاری میں رکھا جائے گا جبکہ اسٹریٹ لائبریریز کے قیام سے ہمارے بچوں کو مطالعے کی عادت پڑے گی۔
یہ بھی پڑھیں: افتخار شالوانی کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے پر عوام کا ردِ عمل