بلاول بھٹو زرداری کی 32ویں سالگرہ، پیپلز پارٹی کارکنان اور رہنماؤں کی مبارکباد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PPP decides power show on December 27

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری نے زندگی کی 32 بہاریں دیکھ لیں جبکہ پی پی پی کارکنان اور رہنماؤں نے چیئرمین کو مبارکباد دی ہے۔ 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 21 ستمبر 1988ء کو سابق صدرِ پاکستان آصف زرداری اور سابق وزیرِ اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ہاں کراچی میں پیدا ہوئے۔ سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو بلاول بھٹو زرداری کے نانا تھے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا خاندان دونوں پہلوؤں سے ملکی سیاست میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ والدہ کی طرف سے ذوالفقار علی بھٹو وہ اہم شخصیت تھے جنہوں نے پیپلز پارٹی کی بنیاد ڈالی جبکہ بلاول کے دادا حاکم علی زرداری رکنِ قومی اسمبلی رہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے ابتدائی تعلیم کراچی گرامر اسکول اور فروبلز انٹرنیشنل اسکول اسلام آباد سے حاصل کی۔ دبئی میں راشد اسکول فار بوائز میں بھی زیرِ تعلیم رہے اور اپنی ماں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے آکسفورڈ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔

بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری کو  پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد 30دسمبر 2007ء کو پارٹی کا چیئرمین بنایا گیا اور یہیں سے بلاول بھٹو زرداری نے جمہوریت کو بہترین انتقام کہنا شروع کیا۔

سن 2018ء کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وہ پہلی سیاسی پارٹی بنی جس نے اپنا انتخابی منشور عوام کے سامنے رکھا جس کا نعرہ ‘بی بی کا وعدہ نبھانا ہے، پاکستان بچانا ہے’ رہا۔

آج پیپلز پارٹی جس مقام پر کھڑی ہے، اس میں بلاول بھٹو کی سیاسی خدمات اور ولولہ انگیز قیادت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ بلاول بھٹو زرداری کی 32ویں سالگرہ کے موقعے پر پارٹی کارکنان، رہنماؤں اور اراکینِ اسمبلی نے انہیں مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کو حکومت کے عذاب سے نجات دلا کررہیں گے،بلاول 

Related Posts