راولپنڈی :اسلامک ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر میاں جمیل اور ڈاکٹر عبدالقدوس اعوان نے کہا ہے کہ ہومیوپیتھک کے علاج میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے لوگ اب ایلوپیتھک کی بجائے ہومیوپیتھک علاج کو ترجیح دیتے ہیں ۔
اسلامک ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر میاں جمیل اور ڈاکٹر عبدالقدوس اعوان نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ پاکستان بھر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتے ہیں ۔
مفت ادویات دیتے ہیں اور مفت علاج کرتے ہیں ،ہم نے دکھی انسانیت کی خاطر خود سے سارے انتظامات کر رکھے ہیں کسی سے کوئی بھی چندہ یا فنڈز نہیں لے رہے ہیں ۔
حکومت ہماری سرپرستی نہیں کر رہی ،بہت سارے ایسے غریب نادار مفلس لوگ ہیں جن کے پاس علاج کرانے کے لیے پیسے نہیں ہوتے تو پھر ہم ایسے سفید پوش دیہاڑی دار لوگوں کا مفت علاج کرتے ہیں ان کو مکمل طور پر تمام سہولیات فراہم کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہومیوپیتھک کے ذریعے ہم ہر حدقسم کے مرض کا علاج کرتے ہیں ہم کسی صوبہ کے لیے نہیں بلکہ پاکستان بھر میں یہ خدمات بلامعاوضہ فراہم کرتے ہیں ۔
ہمارے پاس ایلوپیتھک پروفیسر اور ڈاکٹر بھی علاج کے لیے آتے ہیں اور صحت یاب ہو کر جاتے ہیں ۔ہمارا اصل مقصد اللہ کی رضا کے لئے اللہ تعالی کی خوشنودی کے لئے ہم یہ تمام کام کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:بچوں کی صحت پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، سعید غنی