کراچی :ملیر میں تالے کاٹ کر دکانوں میں چوری میں ملوث پولیس کانسٹبل اور ایک چور گرفتار،سو سے زائد ڈبہ پیک موبائل فون برآمد کرلئے گئے۔
ملیر میں دکانوں سے چوری کے بعد ملزم سعید لاکھو اسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں چوری کے موبائل کی فروخت کر رہا تھا کہ پولیس نے دھرلیا۔گرفتار ملزم کی نشاندہی پر 100 سے زائد ڈبہ پیک چوری شدہ موبائل فونز برآمد کرلئے گئے۔
چوری شدہ موبائل فونز حاضر سروس پولیس کانسٹیبل کے گھر سے تحویل میں لئے گئے،پولیس کانسٹیبل عبدالقادر جروار ریپڈ رسپانس فورس میں تعینات ہے۔
گرفتار ملزم کے مطابق اس نے اپنے بھائی کی مدد سے تین روز قبل سکھن کے علاقے سے موبائل کی دکان کے تالے کاٹ کر موبائل چوری کئے تھے،ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی شناخت کر لیا گیا۔
تھانہ سکھن میں 16 ستمبر کو دکان کے تالے کاٹ کر 200 سے زائد موبائل فونز اور نقدی چوری کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:کراچی میں پولیس مقابلہ، شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکو گرفتار