کراچی میں پولیس مقابلہ، شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکو گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، شاہ لطیف میں پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 3 فرار
کراچی، شاہ لطیف میں پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 3 فرار

کراچی میں پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے دوران شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں حراست میں لیے گئے جس کے بعد ملزمان کے قبضے سے 2 پستول برآمد ہوئے۔

پولیس مقابلے میں گرفتار ملزمان کراچی کے شہریوں عباد، محمد علی اور حیدر سے لوٹ مار کر رہے تھے جس پر پولیس نے ان کے خلاف کارروائی کی۔ ملزمان سے چھینے گئے موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے نام شاہنواز اور مرتضیٰ جونیجو ہیں۔ زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل ریلوے پولیس کی کامیاب کارروائی میں جمعہ گوٹھ ریلوے اسٹور سے ریلوے کاچوری شدہ قیمتی سامان برآمدکر کے 4ملزمان کوگرفتار کیا گیا۔

ریلوےپولیس کے اے ایس آئی طارق بشیراور دیگر پولیس اہلکار جمعہ گوٹھ میں موجود تھے، اسی دوران مخبر نے اطلاع دی کہ ریلوے اسٹور سے سامان چوری کرنیوالے ملزمان جھاڑیوں کے قریب رکشہ میں لوڈ کر رہے ہیں ۔

مزید پڑھیں: ریلوے پولیس کی کارروائی، چوری شدہ سامان برآمد، 4 ملزمان گرفتار

Related Posts