اسلام آباد :کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے وضع کردہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر ملک میں مزید 13 تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔
اس سے قبل ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ملک بھر میں 22 تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے تھے جبکہ تازہ کارروائی میں خیبرپختونخوا میں 10تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں جبکہ تین سندھ میں بند کردیئے گئے ہیں۔
کراچی کے علاقے کورنگی میں پرائمری کلاس شروع کرنے والے دو نجی اسکولوں کو بھی سیل کردیا گیا۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ان اسکولوں کے پرنسپلز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی وباء میں کمی کے بعد ملک میں مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولے جارہے ہیں جبکہ حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں کی سخت نگرانی بھی کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:کورونا سے پاکستان میں مزید 9افراد ہلاک، 752نئے کیسز کی تصدیق