لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین کو شوگر ملز انکوائری کیس میں تفتیش کیلئے 19 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر خان ترین اور ان کے صاحبزادے علی خان ترین کو چینی بحران اسکینڈل میں تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا ہے جہاں ملک بھر میں چینی بحران کی وجوہات پر مختلف سوالات کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی بحران میں اپوزیشن جماعتیں پیش پیش ہیں۔محمود مولوی
یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کے پیچھے شوگر مافیا کے علاوہ اور بھی بہت سی وجوہات ہیں۔
ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے گزشتہ ماہ مشیر تجارت نے وزیر اعظم کے تشکیل کردہ شوگر انکوائری کمیشن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن نے آج تک چینی کے ذخائر پر بھی غور نہیں کیا۔
مزید پڑھیں: شوگر مافیا چینی کی قیمتوں میں اضافے کی واحد وجہ نہیں، رزاق داؤد