ندا یاسر پر پابندی کیسے لگوائیں؟ وقار ذکاء نے سوشل میڈیا صارفین کو بتا دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ندا یاسر پر پابندی کیسے لگوائیں؟ وقار ذکاء نے سوشل میڈیا صارفین کو بتا دیا
ندا یاسر پر پابندی کیسے لگوائیں؟ وقار ذکاء نے سوشل میڈیا صارفین کو بتا دیا

پاکستانی رئیلٹی  شو کے اینکر وقار ذکاء نےٹی وی میزبان ندا یاسر کے خلاف ٹاپ ٹرینڈ پر ردِ عمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو پابندی لگوانے کے حقیقی طریقے سے آگاہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وقار ذکاء نے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین ندا یاسر پر پابندی لگوانا چاہتے ہیں لیکن ٹاپ ٹرینڈ کے باعث اُلٹا ندا یاسر کی ریٹنگز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

پیغام میں وقار ذکاء نے سوشل میڈیا صارفین کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ندا یاسر پر واقعی پابندی لگوانا چاہتے ہیں تو ان کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے کی بجائے پیمرا سے پابندی لگوائیں۔

وقار ذکاء نے ایک چھوٹی سی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں سوشل میڈیا صارفین کو بتایا گیا ہےکہندا یاسر پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے پابندی کیسے لگوائی جاسکتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مروہ کے والدین سے سوالات ، ندا یاسر پر پابندی کا مطالبہ زور پکڑ گیا

Related Posts