ارطغرل غازی میں اہم کردار نبھانے والے ترک اداکار کیوٹ کیٹن پاکستان پہنچیں گے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ارطغرل غازی میں اہم کردار نبھانے والے ترک اداکار کیوٹ کیٹن آج پاکستان پہنچیں گے
ارطغرل غازی میں اہم کردار نبھانے والے ترک اداکار کیوٹ کیٹن آج پاکستان پہنچیں گے

استنبول: ارطغرل غازی میں دوگن الپ کا اہم کردار نبھانے والے ترک اداکار کیوٹ کیٹن گنر آج پاکستان پہنچیں گے جہاں مداحوں کی بڑی تعداد ان کی منتظر ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر پوسٹ کی جانے والی اسٹوری سے یہ انکشاف سامنے آیا کہ ترک اداکار آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا رخ کریں گے جبکہ مذکورہ اسٹوری میں ارطغرل غازی میں اہم کردار نبھانے والے اداکار نے اپنا بورڈنگ پاس بھی شیئر کیا۔ 

Image

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں زبردست مقبولیت حاصل کرنے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے ہیرو انگین آلتان دوزیاتان نے اسلاموفوبیا کے خلاف پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہر جرم کو دہشت گردی قرار نہیں دینا چاہئے۔

 ٹوئٹر پر6  روز قبل  اپنے پیغام میں ارطغرل غازی کا کردار نبھانے والے ترک فنکار انگین آلتان دوزیاتان نے کہا کہ جرمنی کے ایک عالمِ دین سے کسی نے اسلام اور دہشت گردی کے تعلق کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی جنگِ عظیم کس نے شروع کی؟  وہ مسلمان نہیں تھے۔

مزید پڑھیں: ہر جرم کو دہشت گردی قرار نہ دیا جائے۔ارطغرل غازی 

Related Posts