مضبوط جمہوریت ہی مضبوط پاکستان کی واحد ضمانت ہے، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PPP Chairman Bilawal Bhutto Message on World Democracy Day

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یومِ جمہوریت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جمہوریت کو مضبوط بنانا ہر قوم کی انفرادی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ جمہوریت پسند دنیا کی اجتماعی ذمہ داری بھی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے اُس بیان کی تائید کرتا ہوں، جس میں جمہوریت کے لازم عناصر کی نشاندھی کی گئی ہے، اقدارِ آزادی، احترامِ انسانی حقوق، مقررہ وقت پر انعقادِ انتخابات اور ووٹرز کا شفاف طریقے کے تحت انتخاب کرنا اجزاءِ جمہوریت ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ قائداعظم کی رحلت کے بعد جمہوریت پسند اور آمریت پسند قوتوں کے درمیان شروع ہونے والی لڑائی تاحال جاری ہے، اس لڑائی کے دوران شہید بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور دیگر لوگوں نے جمہوریت اور انسانی حقوق کے لئے اپنی جانیں دیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے جمہوریت پسند کارکنان پر آمروں اور ان کی کٹھ پتلیوں کی جانب سے ظلم کے پہاڑ گرائے گئے، کارکنان کو سزائے موت، قیدِ تنہائی، اذیتوں، کوڑے، طویل عرصے تک قید و بند اور جھوٹے مقدمات کا سامنا کرنا پڑا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوریت کے لئے پاکستانیوں نے جدوجہد اور اس کے حصول کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیںلیکن وہ کارکنان عوام کے جمہوری اور انسانی حقوق پر کبھی مصلحت کا شکار نہیں ہوئے۔

پیپلز پارٹی نے پاکستان کے عوام کو پہلا متفقہ آئین دیا، جمہوریت کیلئے جدوجہد اور قربانیاں جمہوری نظام کے لئے عصرِ رواں کی جدوجہدوں میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری کی زیرِ قیادت ایک جمہوری حکومت نے ملک میں پہلی بار اپنی مدت پوری کی، پیپلز پارٹی دیگر جمہوریت پسند جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

مزید پڑھیں: غیرقانونی کام کیلئے قانونی راستہ

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انتقامی کارروائیوں، دھونس دھمکیوں اور جھوٹے مقدمات ہماری پارٹی اور دیگر جمہوریت پسند قوتوں روک نہیں سکتے کیونکہ ایک مضبوط جمہوریت ہی مضبوط پاکستان کی واحد ضمانت ہے۔

Related Posts