اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کرنے کا امکان ہے، وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اعلیٰ عہدیداروں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے اور لاہور موٹر وے گینگ ریپ کیس میں پیشرفت کے بارے میں بریفنگ بھی لینگے۔ اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پیر کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی حکومت کا اجلاس ہوا جس میں 28 نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں صوبائی وزراء ، مشیران ، خصوصی معاونین ، چیف سیکریٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹریوں نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کے کرائیوں میں اضافے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔
اس سے قبل چیئرمین چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لئے مختلف زمروں کی 250 سے زائد نئی ملازمتوں کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں: زیادتی کے مجرموں کی سرجری کرکے انہیں ناکارہ کردینا چاہئے، وزیر اعظم